اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون میں ناکامی،گال کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر معطل

بدھ 20 جنوری 2016 16:26

اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون میں ناکامی،گال کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے کرکٹ گراؤنڈ گال کے چیف کیوریٹر جیانندا وارناویرا کو اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) سے تعاون میں ناکامی پر تین سال کے لیے معطل کردیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیانندا آئی سی سی کی جانب سے دو مختلف مواقع پر اے سی یو کے ساتھ طے شدہ ملاقات میں پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ بدھ کے روز ایک دفعہ پھر وہ جاری تفتیش سے منسلک کاغذات مہیا کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

اے سی یو کے چیئرمین رونی فلینیگن کا کہنا تھا کہ"آئی سی سی کو معطلی کی سزا سناتے ہوئے کوئی خوشی نہیں ہوئی لیکن یہ فیصلہ آئی سی سی قواعد و ضوابط کے مطابق ہے اور اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ہم کرپشن سے متعلق معاملات میں کس قدر سخت ہیں ۔ 55 سالہ وارناویرا نے سری لنکا کی جانب سے 1986ء سے 1994ء تک 10 ٹیسٹم میچز میں 32 وکٹیں حاصل کیں ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے جیانندا کو گزشتہ سال مبینہ طور پر بک میکرز سے تعلقات پر دو سال کے لیے کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :