Live Updates

دہشت گردوں کے خلاف مقامی افراد کے نکلنے پر انہیں داد دیتا ہوں، یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:52

دہشت گردوں کے خلاف مقامی افراد کے نکلنے پر انہیں داد دیتا ہوں، یونیورسٹی ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چارسدہ پہنچ کر باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، اگرچہ یہ سانحہ بھی بڑا ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ ہم بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔ دھند کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بر وقت پہنچے۔

جس پر پاک فوج کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد امتحانی ہال میں پہنچ جاتے تو زیادہ نقصان ہوتا، دہشت گردوں نے سات پولیس اہلکاروں کو بھی شہید کیا ۔قوم دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے ، یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ نے بھی دہشت گردوں سے مقابلہ کر کے بہادری کا مظاہرہ کیا ، عمران خان نے کہا کہ میں مسلسل چیف سیکرٹری سے حملے سے متعلق معلومات لیتا رہا ۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی ہو اب دہشت گردوں کو شکست دینی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقامی ضلع ناظم اور صدر سمیت مقامی افراد بھی بندوقیں لے کر نکل آئے جس پر میں مقامی لوگوں کو داد دیتا ہوں۔ دہشت گردوں کے خلاف پولیس ، پاک فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات