پو لیس کا لاہور کے20بڑے ہسپتالوں میں چوکیاں بنانے کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2016 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پو لیس کا لاہور کے20بڑے ہسپتالوں میں پو لیس چوکیاں بنانے کا فیصلہ جبکہ پو لیس چوکیوں کیلئے جگہ اور نفری کیلئے کو سمری ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں ایمر جنسی میں پو لیس فائر نگ کے واقعے کے بعد پو لیس نے مستقبل میں کسی قسم کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے میو‘جنرل سمیت دیگر20ہسپتالوں میں پو لیس چوکیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ا س بات کا قومی امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک پو لیس چوکیاں قائم کرنے کا باقاعدہ آغاز کرد یا جا ئیگا بدھ کے روز ڈی آئی جی آپر یشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ چلڈرن ‘شاہدرہ ‘کوٹ مٹھا سعیدسمیت لاہور کے20بڑے ہسپتالوں میں پو لیس چوکیاں قائم کی جائیں گی اور اس کا مقصد لاہور کے سر کاری ہسپتالوں میں سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :