باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، دہشت گردوں کو معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دینا پڑے گا،دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے، نواز شریف مسلم امہ کے لیڈر ہیں، سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 15:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، دہشت گردوں کو معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دینا پڑے گا،دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے، نواز شریف مسلم امہ کے لیڈر ہیں، سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی لیکن دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، ابھی کام کر رہی ہیں، نئے جذبے اور ادارے سے دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے، معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دہشت گردوں کو دینا پڑے گا، دہشت گردوں کو کسی مسجد، مندر کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.