سانحہ چارسدہ کی کڑیاں‌ ہمسایہ ملک افغانستان سے جا ملیں۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:27

سانحہ چارسدہ کی کڑیاں‌ ہمسایہ ملک افغانستان سے جا ملیں۔ ذرائع

چار سدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ کی کڑیاں پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان سے جا ملیں ۔ ذرائع کے مطابق حملے کی ابتدائی تحقیقات میں ایک کال ٹریس کی گئی ہے جو افغانستان سے کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مزید تحقیقات کے لیے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس اور دیگر مواد کو فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق طارق گیدڑ گروپ سے بتایا جاتا ہے جس سے متعلق مشہور ہے کہ اس گروپ کے تمام شدت پسند بھارتی ایجنسی ”را“ سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔