بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 15:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کیلئے دعائیں ہیں۔