باچا خان یونیورسٹی حملہ ، شہید پروفیسر حامد حسین قابل اُستاد اور ریسرچ اسکالر تھے۔ حامد حسین کے کزن کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 15:14

باچا خان یونیورسٹی حملہ ، شہید پروفیسر حامد حسین قابل اُستاد اور ریسرچ ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد میں باچا خان یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حامد حسین سے متعلق ان کے ایک کزن نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک نہایت قابل استاد اور ریسرچ اسکالر تھے، حامد حسین نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ منائی۔حامد حسین نے برطانوی یونیورسٹی آف برسٹل سے پی ایچ ڈی کے لیے ریسرچ کا ایک حصہ مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا حامد حسین کی شہادت پر ان کے اہلٍ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

متعلقہ عنوان :