چارسدہ :باچا خان یونیورسٹی پر مسلح شدت پسندوں کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 15:03

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر مسلح شدت پسندوں کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے‘ریسکیو 1122 کے حکام نے 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کے ایک پروفیسر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوج کے مطابق اب تک چار دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ یونیورسٹی کی عمارت پر اب فوج کا کنٹرول ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات شاہ فرمان نے جائے وقوعہ کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس حملے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :