عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 15:02

ڈیووس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس آمد پر استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فورم کا بدھ کے روز سے شروع ہونے والا اجلاس 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم علاقائی استحکام اور روابط سے متعلق پاکستانی وژن پر اظہار خیال کریں گے۔ وزیراعظم "پاکستان تجارتی مواقع کی زمین" کے موضوع پر بھی خطاب کریں گے۔ نواز شریف کی دیگر مصروفیات میں اہم سیاسی اور اقتصادی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ عالمی فورم کے اجلاس میں تین ہزار سربراہان مملکت و حکومت، ماہرین اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :