باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پورے صوبے میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 20 جنوری 2016 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد پورے صوبے میں خوف وہراس پھیل گیا،بدھ کوضلع چارسدہ کے باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے بڑی تعداد میں شہادتوں پر خیبرپختونخوا کے عوام غم سے نڈھال دکھائی دیئے ،والدین اپنے بچوں کوتعلیمی اداروں کوبھجوانے سے کترانے لگے والدین کے مطابق اپنے بچوں کوصبح تیارکرکے ان درندوں کے ہاتھوں ماروانے کیلئے نہیں بھجواتے۔

(جاری ہے)

آخر ہم کہاں جائیں کس سے انصاف مانگے،کس سے تحفظ مانگے،والدین نے سیکورٹی اداروں اورحکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپیل کی کہ ہمارے بچوں کی تحفظ کویقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :