با چان خان یونیورسٹی حملہ ،چارسدہ کے تمام تعلیمی ادارے 31جنوری تک بندرہیں گے

بدھ 20 جنوری 2016 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) باچاخان یونیورسٹی پرحملہ کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ضلع چارسدہ کے تمام تعلیمی ادارے 31جنوری تک بندرکھنے کی ہدایات جاری کردی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق موجود حالات کے تناظر میں ضلع چارسدہ کے تمام تعلیمی ادارے 31جنوری تک بندرہیں گے،چارسدہ باچاخان یونیورسٹی حملے کے بعد پورے صوبے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا