دہشت گرد”علم “ کی آواز کو دبانے میں کا میاب نہیں ہوں گے ‘ چوہدری محمدسرور

بدھ 20 جنوری 2016 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردپاکستان میں ”علم“ کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت یا صوبہ نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ ہے،تحر یک انصاف دہشت گردوں کی خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا،با چا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی قوم کے مستقبل پر حملہ ہے انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی جنگ کا میاب ہوگی اور ملک سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا ۔

وہ اپنے دفتر میں بدھ کے روزرکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں اور باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور شہداء کے غم میں تحر یک انصاف سمیت پاکستان کا ہر فرد شر یک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف میں پاک افواج نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو سلام پیش کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے دشمن اصل میں پاکستان کے مستقبل کے دشمن ہیں جن کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کو شکست کے سواکچھ نہیں ملے گا اوراس جنگ میں فتح پاکستان کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا اور جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو تا پوری قوم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی متحد ہو کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :