باچا خان یونیورسٹی حملہ: پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈزون میں سیکورٹی ہائی الرٹ
بدھ 20 جنوری 2016 14:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ نے چارسدہ یونیورسٹی سانحہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈزون میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے ۔پارلیمنٹ گیٹ پر ایلیٹ فورس اور رینجر کے خصوصی دستے بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اسمبلی میں کئی سال سے تعینات سپیشل برانچ کے عملہ اور پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ سے ملنے والی معلومات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر ریڈزون سمیت قومی و سینٹ کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزید چاک و چوبند دستے ایلیٹ فورس اور رینجر کے خصوصی دستے بھی تعینات کرنے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں جانے والے افراد کی پارکنگ تو دو کلومیٹر کے فاصلے پر بنائی گئی ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کے سٹاف اور اسمبلی سٹاف کے موٹر سائیکل ابھی تک ایوان کے اندر ہی کھڑے ہوتے ہیں جو کہ ایک رسک ہے دوسری جانب ایک گیٹ پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے جبکہ دیگر دو گیٹوں پر برائے نام کی نفری ہے وہاں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.