مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بدھ 20 جنوری 2016 14:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں نے شاکر احمد اور ریاض احمد نامی دو نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نائینہ بٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان شہید کیا جبکہ ایک تیسرے نوجوان عبدالحمید صوفی کیلاش ضلع کے علاقے لاسی پورہ میں مشکوک حالت میں برآمدہوئی ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسندتھے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث علاقے سے گزرنے والی بارہمولہ ، بانیہال ریل سروس معطل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :