قومی اسمبلی :اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سیکرٹریوں کو بھاری جرمانے عائد
آئندہ غیر حاضر سیکرٹریوں کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی
بدھ 20 جنوری 2016 14:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افسر شاہی کو راہ راست پر لانے کے لئے اجلاس میں نہ آنے والے سیکرٹریوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں اور متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں غیر حاضر سیکرٹریوں کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی ۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹریوں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس کی کارروائی 20 منٹ تک معطل کر دی گئی ۔
اجلاس دوبارہ سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا اجلاس سیکرٹری مواصلات شاہد اشرف تارڑ سیکرٹری قانون سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سیکرٹری دفاعی پیداوار سیکرٹری پٹرولیم ایوان میں موجود پائے گئے قانون کے مطابق اجلاس کی کارروائی کے دوران سیکرٹریوں کو ایوان میں موجود رہنا ضروری ہوتا ہے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کا وقت ضائع کرانے کا خمیازہ وفاقی سیکرٹریوں کو بھگتنا پڑے گا اور جتنا نقصان ہوا ہے اس کی تلافی وفاقی سیکرٹریوں کی تنخواہوں سے کیا جائے گا سپیکر نے متنبہ کیا کہ مستقبل میں جو وفاقی سیکرٹری اجلاس میں غیر حاضر ہو گا اس کو معطل کر دیا جائے گا اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر سپیکر کے اقدامات اور احکامات کو خوش آمدید کہا کہ کسی ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کی جائے اور افسران کو راہ راست پر لانے کے لئے سختاقدامات کئے جائیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.