رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 20 جنوری 2016 14:34

رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ نے بزنس کی دوڑ میں شاہ رخ خان کی ”جب تک ہے جان“ اور سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی باکس آفس پر سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی اب تک 14.5ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ واحد فلم ہے جس میں کوئی خان یا کپور نہیں ہے تاہم اس کے باوجود وہ مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کی ”جب تک ہے جان“ نے بین الاقوامی باکس آفس پر13.560,00اور سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ نے 14.200,000کا بزنس کیا تھا۔واضح رہے باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈکون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :