جے کے این ایس ایف کی بلاول زرداری کے خلاف سخت گیر احتجاج کی دھمکی

بدھ 20 جنوری 2016 14:24

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنائے جانے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط پر قوم پرست تنظیم جے کے این ایس ایف برہم ۔سردار محمد یعقوب خان اور چوہدری مجید کو دوغلا پن ترک کرنے کا مشورہ‘بلاول زرداری کے خلاف سخت گیر احتجاج کی دھمکی ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف فریال تالپور جیسی خاتون کو آقا ماننے اور گڑی خدا بخش کا مجاور کہلا کر ریاستی تشخص کا بیڑا غرق کرنے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالمجید چوہدری کی طرف سے یہ موقف اپنائے جانے پر کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک یونٹ بنایا جائے اور یہ کہنا کہ معائدہ کراچی کو وہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں پر جے کے این ایس ایف جو چوہدری عبدالمجید کی مادر سیاسی پارٹی رہی نے گہری خوشی کا اظہار کیا ہے جے کے این ایس ایف کے مرکزی صدر طلحہ خان نے کہا کہ چوہدری مجید نے موقف اپنا کر اپنے اندر چھپے ہوئے اس حقیقی قوم پرست کشمیری کو سامنے لا دیا جو وقتی مفادات کے باعث منافقت کا لبادھا اوڑھ چکا تھا طلحہ خان نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ انچاس سال قبل این ایس ایف نے جو نظریہ دیا تھا وہی صحیح ہے آج چوہدری مجید اور انکی ساری کابینہ ہمارے نظریے کو سامنے رکھ کر اپنے مطالبات کر رہے ہیں چوہدری مجید کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ معاہدہ شملہ کے تحت کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی نے علاقائی مسئلہ بنایا گلگت کو بھی پہلے پی پی نے صوبہ بنانے کی کوشش کی حتی کہ پی پی نے ہی آزاد کشمیر کو بھی صوبہ بنانے کی کوشش کی تھی جو این ایس ایف نے روکی تھی اب اگر چوہدری مجید واقعی معائدہ کراچی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر گلگت کو ایک یونٹ بنانا چاہتے ہیں تو پھر وہ غیر ریاستی پارٹی سے الگ ہو کر مادر سیاسی پارٹی نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے قوم پرست قافلے میں شامل ہوں تبھی وہ صحیح معنوں میں ان مطالبات کو منوا سکتے ہیں ۔