شہید ِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے دست ِ راست سردار اکرم خان مرحوم کی بیٹی اورسردار فہیم اکرم شہید کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

بدھ 20 جنوری 2016 14:23

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) شہید ِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے دست ِ راست اور محاز کے بانی رہنماء سردار اکرم خان مرحوم کی بیٹی اور معروف قوم پرست لیڈر سابق سیکرٹری جنرل جمو ں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سردار فہیم اکرم شہید کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں- انھیں آبائی قبرستان کوٹیڑہ مست خان باغ میں سپرد ِ خا ک کیا گیا انکی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی گزشتہ ماہ اکرم خان مرحوم کی اہلیہ اور فہیم اکرم شہید کی والدہ بھی فوت ہو گئیں تھیں قوم پرست کشمیری سیاستکار وں امان صاحب ،محمد صغیر خان ،آفتاب خان ،این ایس ایف کے صدور توصیف خالق ،طلحہ خان ،اور راولاکوٹ کے مقامی صحافی آصف اشرف نے نعیم اکرم خان اور دیگر سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :