مشتاق منہاس کا آزاد کشمیر میں بحران پیدا ہونے سے روکنے میں اہم کردار

مشاق منہاس نے احسن اقبال کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کروائی اور احتجاج موخر کروایا

بدھ 20 جنوری 2016 14:23

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) نواز حکومت کے خلاف آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے احتجا ج کو روکنے کیلئے مشتاق منہاس نے ایک مرتبہ پھر کلیدی کردار ادا کیا -ذرائع کے مطابق مشتاق منہاس جو آزاد کشمیر میں ممکنہ طور پر ن لیگ کی طرف سے وزارت ِ عظمی کے امیدوار ہیں اور جنہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے چوہدری مجید کی حکومت کے خاتمے کو نواز شریف سے ملکر ناکام کیا تھا ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر میں بحران پیدا ہونے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کیا مشاق منہاس نے احسن اقبال کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کروائی اور احتجاج موخر کروایا -مشتاق منہاس کی مداخلت پر ہی آزاد حکومت نے بھی مفاہمتی راہ اپنائی -