مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ میں سافٹ ویئر کے ذریعے اس میں پتہ کا صفحہ ڈال دیا جائے مگر یہ اتنی جلدی ممکن نہیں اور پاسپورٹ اگر گم ہوجائے تو مخفی معلومات میں تمام معلومات موجود ہوتی ہیں یہ ایک بین الاقوامی معیار کا سافٹ ویئر ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس کاجواب

بدھ 20 جنوری 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ میں ایک سافٹ ویئر کے ذریعے اس میں پتہ کا صفحہ ڈال دیا جائے مگر یہ اتنی جلدی ممکن نہیں اور پاسپورٹ اگر گم ہوجائے تو مخفی معلومات میں تمام معلومات موجود ہوتی ہیں یہ ایک بین الاقواممی معیار کا ایک سافٹ ویئر ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں ملک شاکر عباسی‘ ارشد خان لغاری اور جنید انوار چوہدری کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہی تھیں قبل ازیں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ پاسپورٹ ایک انتہائی اہم دستاویز ہے اور اس پر مختلف ممالک کی ویزہ مہریں لگی ہوتی ہیں لہذا مشین ریڈ ایبل پاسپورت پر پتہ درج نہ ہونے کی وجہ سے اس کے گم ہونے اور ملنے پر حامل پاسپورٹ کے کھوج میں مشکل پیش آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :