وزارتوں کے سیکرٹریز کی گیلریوں میں عدم موجودگی پر سپیکر قومی اسمبلی سیخ پا ہوگئے ،اجلاس کی کارروائی 15 منٹ تک معطل
بدھ 20 جنوری 2016 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزارتوں کے سیکرٹریز کی گیلریوں میں عدم موجودگی پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق غصے میں آگئے ‘ اجلاس کی کارروائی 15 منٹ تک معطل کردی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزارتوں کے سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے سیکرٹریز ایوان کی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لیتے اپنی رولنگ میں ایاز صادق نے کہا کہ سیکرٹری ہمارے ضائع کئے ہوئے وقت کا حساب دیں‘ پندرہ منٹ اجلاس کی کارروائی کی معطلی کے اخراجات غیر حاضر سیکرٹریز کی تنخواہوں سے کاٹے جائیں گے۔
وقفہ سوالات میں سیکرٹری مواصلات‘ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘ سیکرٹری قانون و انصاف کی عدم موجودگی پر سپیکر نے ایوان کی کارروائی کو پندرہ منٹ تک معطل کیا سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات نے ایوان کی توہین کی ہے کیا ہم سیکرٹریز یک صوابدید پر ایوان کی کارروائی چلائیں اگر کوئی سیکرٹری آئندہ ایوان میں نہ ایا تو اسے معطل کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.