باچا خان یونیورسٹی حملہ ،اسلام آباد کے تمام حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 20 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی دارلحکومت کے تمام حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،حساس اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔ حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فل پروف بنانے کی بھی ہدایت کی جبکہ پڑولنگ کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔