باچاخان یونیورسٹی میں باچا خان کی برسی پر محفل مشاعرہ کے موقع پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پروفیسر کامران

بدھ 20 جنوری 2016 14:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر کامران نے کہا ہے کہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں پشتون رہنما باچا خان کی برسی پر محفل مشاعرہ کے موقع پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید حامد حسین سمیت متعدد طلباء شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو چارسدہ میں دہشت گردوں کے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دوران یونیورسٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

پروفیسر کامران نے کہا کہ جب دہشتگردوں کا حملہ ہواتو ہم جلدی سے بیت الخلاء میں چھپ گئے، دہشتگردوں نے میرے سامنے پروفیسر حامد کو سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد دیگر طلباء بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔