دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے،دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جا رہی، ، فوری طور پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 14:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق وزخمی ہونے پر اظہار افسوس ہے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے،دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جا رہی، ، فوری طور پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق و زخمی ہونے پرطلباء و طالبات پر اظہار افسوس ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صرف وزیرستان کے آپریشن سے دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی، نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پرعمل کرنا ہوگا۔