ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کیخلاف اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی
بدھ 20 جنوری 2016 14:08
کینبرا ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ایرون فنچ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری جڑ دی۔
(جاری ہے)
بدھ کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ایرون فنچ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کے دو ہزار رنز بھی مکمل کئے۔
ایرون فنچ نے اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 107 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو فلک شگاف چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے۔ یہ ایرون فنچ کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔ انکو 107 کے انفرادی سکور پر یادوو نے اشانت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.