سکولوں سے غیر حاضر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، ای ڈی او ایجوکیشن

بدھ 20 جنوری 2016 14:07

بھکر۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء)سکولوں سے غیر حاضر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔سی ایم روڈ میپ کے جملہ انڈیکٹرز پر سو فیصد عمل پیرا ہو کر ضلع کی رینکنگ کو بہتر بنایا جائے، یہ بات ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پری ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ایم انصر کمال بھٹی ‘ڈی ای اوسیکینڈری رانا محمد شبیر خان ‘ڈی ای او ایلیمنٹری محمو د حسین ملک ‘ڈی ٹی ایس سی ہیڈ ملک حسین بخش ‘پی ایم آئی یو کے فوکل پرسن سعد ارشد کے علاوہ جملہ ڈپٹی ڈی اوز زنانہ مردانہ ‘اور اے ای اوز بھی موجود تھے ای ڈی او نے میٹنگ میں ضلع کی پنجاب سطح پر بتدریج کم ہوتی ہوئی رینکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جملہ ذمہ دار افسران کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ضلع کی رینکنگ کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ جن سکولوں میں تعمیراتی کام جاری ہے اس کی نگرانی کی جائے اور تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی کو خاس طور پر چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی اور این ایس بی کے فنڈز کو شفاف انداز میں پیپرا رولز کے مطابق خرچ کیا جائے اور اشیاء کی خریداری میں مقدار اور معیار کو مدنظر رکھا جائے انہوں نے سکولوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بچوں کی صفائی پر خصوصی توجہ کے علاوہ انسداد ڈینگی ‘دہشت گردی اور سیکورٹی کے حوالہ سے حکومتی گائیڈ لائن کے حوالہ سے کام کیے جائے انہوں نے کہا کہ ایل این ڈی کے حوالہ سے جن مراکز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بہتر ی لائے جائے قبل ازیں پی ایم آئی یو کے فوکل پرسن نے ملٹی میڈیا کے ذریعہ ضلع بھکر کی ماہ دسمبر کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔