اداکارہ پروین بابی کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے
بدھ 20 جنوری 2016 13:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے11 برس بیت گئے۔1949 میں 4 اپریل کو پیدا ہونے والی پروین بابی کی موت 20 جنوری 2005 میں صرف 55 سال کی عمر میں ہوئی جو پر اسرار طریقے سے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔پروین بابی نے50سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔
ان کی کامیاب فلموں میں دیوار، امر اکبر انتھونی اور کالا پتھر شامل ہیں۔(جاری ہے)
1970 کے عشرے میں ’نوجوان ناراض نسل‘ کے مزاج کی نمائندگی میں امیتابھ بچن اور پروین بابی کی جوڑی فلمی دنیا میں کامیاب ثابت ہوئی۔پروین بابی شوبز کی دنیا میں جتنی خوبصورت اور دلکش زندگی گزار رہی تھیں ،ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی تنہا رہی۔ اداکارہ نے کبھی بھی شادی نہیں کی البتہ اپنے ساتھ کام کرنے والے متعدد اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ ان کے رشتے کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔پروین بابی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی البتہ ان کی موت کی وجہ فوری طور سامنے نہیں آسکی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پروین بابی ذیابیطس کی بیماری کا شکار تھیں جس کی باعث ان کا انتقال ہوا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.