باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارت نے کروایا ہے۔ بریگیڈئیر (ر) نادر میر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:42

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارت نے کروایا ہے۔ بریگیڈئیر (ر) نادر میر

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : بریگیڈئیر (ر) نادر میر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرادے دیا ہے۔ نادر میر کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارت نے کروایا ہے ۔ ہمیں اس حملے کے بعد بھارت کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی وزیر نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں دھمکی بھی دی تھی کہ پاکستان نے ممبئی حملوں پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی اور پٹھانکوٹ حملوں کی بھی صحیح طور پر تحقیقات نہیں کی جا رہیں ، بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں صاف کہا تھا کہ اگر ایسا رہا تو آئندہ ایک سال میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسے پوری دنیا دیکھے گی ۔

بھارتی وزیر کے اس بیان کے تناظر میں آج باچا خان یونیورسٹی میں ہوئے حملے کو بھارت سے جوڑا جا رہا ہے۔