خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ،شیعہ ایکشن کمیٹی

بدھ 20 جنوری 2016 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ پشاور ،بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں ہونیوالی دہشت گردی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،جبکہ دہشت گرد یہ بات سمجھ لیں کہ خود کش حملوں اور بم دھماکوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے پاکستانی قوم بیدار ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار اور سیکیورٹی فورسز اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد ،سہیل مرزا ،سید علی اوسط اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اس کا مقابلہ عوام اتحاد وحدت اور جوانمردی سے کرینگے ،کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی حفاظت بھی ہم خود کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :