سابق صدرآصف زرداری امریکہ پہنچ گئے ، بلاول بھٹو کو بھی بلوالیا

بدھ 20 جنوری 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرینز کے صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری امریکہ پہنچ گئے، بلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا،امریکی صدر کے ناشتے میں شرکت سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری منگل کو امریکہ پہنچ گئے، انھوں نے پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا ہے۔

بلاول بھٹو اسلام آباد سے دبئی جائیں گے،جہاں سے وہ امریکہ کے لیے روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو امریکی صدر باراک اوبامہ کے سالانہ ناشتنے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ امریکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے،جن میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بلاول بھٹو اسلام آباد میں یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے،،پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کی سالگرہ بھی امریکہ میں ہی منائی جائے گی،جس میں خاندان کے دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع ہے۔28 جنوری کو بلاول بھٹو امریکہ سے واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے-