سعودیہ ایران کشیدگی خاتمے کیلیے مذاکرات پر اتفاق خوشی کی نوید ہے‘اظہار بخاری

بدھ 20 جنوری 2016 13:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے ،کہ سعودیہ ایران کشیدگی خاتمہ کیلیے مذکرات کا راستہ اپنانا خوشی کی نوید ہے ۔ ایران نے مذاکرات کا راستہ اپنا کر فراخ دلی کا ثبوت دیا۔دشمنان اسلام کے گھر صفحہ ماتم بچھانے کیلیے مذاکرات سے بہتر کوئی راستہ نہیں ۔

سعودیہ و ایران صلح مذاکرات کی کامیابی کیلیے پوری قوم دعا گوہ ہے ۔ مذاکرات کامیاب ہوگے ، تو پھر یہ مشترکہ اعلامیہ اسلام دشمنوں کیلیے ،المیہ بن جائیگا ۔کافروں میں اتنی جرات نہیں ، وہ حرمین شریفین کا تقدس پامال کر سکیں ، دکھ تو اس بات کا ہے ، کہ کلمہ گوہ ہی حرم کے تقدس کو پامال کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ (پ )سے پاکستان ،( الف) سے ایران ،( س )سے سعودیہ پاس پاس رہیں ۔

(جاری ہے)

کوئی اسلام دشمن انہیں بائی پاس نہیں کر سکے گا۔عالم کفر کے کوئی چار ہاتھ نہیں کہ وہ طاقتورہے ،بلکہ اس نے مسلمانوں کو ختم کر نے کیلیے اپنے ہاتھوں کو جوڑ رکھا ہے ، اور ہم نے اپنے ہاتھ ایک دوسرے سے جدا کر رکھے ہیں ۔ امت مسلمہ اندرونی طور پر اختلافات اور انتشار و خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا صلح مذاکرات کے خلاف گمراہ پروپیگنڈہ کرنے والے قوم کی خوشیوں میں بھنگ نہ ملائیں ۔

کشیدگی کی آگ بُجھتی دیکھ کر امن کے دشمنوں میں حسد کی آگ لگی ہوئی ہے۔حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔سعودیہ کی مقدس سرزمین پر مکہ و مدینہ ، امت مسلمہ کے قلعہ ہیں۔ان شہروں کو آقائے دو جہاں سے نسبت ہے ۔سعودی حکمرانوں کے اخلاص کی بدولت ملک میں قانون الہٰی کی عملداری اور امن و سکون کا دور دورہ ہے، اور اس کے باسی اپنی مقبول رحمدل قیادت سے محبت اور وفاداری کے باعث خوشحال اور پرمسرت زندگی بسر کررہے ہیں۔

سعودی امداد سے مکان بنتے ہیں ، امریکی امداد سے مسلمان مرتے ہیں ۔سعودی امداد میں چاشنی اور خوشبو، امریکی امداد میں زھر اور بد بو ہے۔ دنیا کفر پاک سعودیہ کی ترقی و امن پسندی سے حسد کرتے ہیں ۔اب وقت آگیا ہے ، کہ امت مسلمہ حکمت و دانائی سے معیشت کے میدان میں عالم کفر کو زیر کرے۔ سعودی حکومت نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق ادا کیا ۔ سعودی حکومت امت مسلمہ کے اتحاد و خوشحالی کے لیے جو کردار ادا کر رہی ہے ،وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔