چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ، 20 افرادکی شہادت کی تصدیق ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:26

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ، 20 افرادکی شہادت ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں بیس افراد شہید جبکہ 50کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ حملے کے بعد صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔