چارسدہ حملہ ، پیمرا نے براہ راست نشریات کے لیے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : پیمرا نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو براہ راست نشریات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز براہ راست نشریات میں احتیاط سے کام لیں۔فورسز کی نقل و حرکت نشر کرنا دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے ۔ پیمرا نے کہا کہ محصور افراد کی لوکیشن نشر کرنے سے گریز کیا جائے ۔ پیمرا نے ہدایت کی کہ حملے میں شہدا کی تعداد ذمہ دار ذرائع کیتصدیق کے بغیر نشر نہ کی جائے ۔