چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، عوامی نیشنل پارٹی نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 13:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد دس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیرستان آپریشن ٹھیک ہے لیکن دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس نقطے پر عمل پیرا ہوئے کہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کو کسی دوسرے نام سے کام کرنے نہیں دیا جائے گا؟؟ کیا حکومت کا فرض نہیں بنتا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ہر نقطے پر عمل کرے۔

اسفند یار ولی نے یونیورسٹی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہباچا خان اور ولی خان کی برسی کا جلسہ بھی ملتوی کر رہے ہیں۔دس دن سے کے پی کے میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں۔