پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کا خیر مقدم کر تے ہیں ، حر یت کا نفرنس

بدھ 20 جنوری 2016 13:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسندرہنماؤں نے پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط کا خیرمقدم کیاہے جس میں اس پرجموں وکشمیر میں رائے شماری کے انعقادپرزور دیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں ان پر کونسل کے ایجنڈے میں پاک بھارت کو بھی شامل کرنے پر زور دیاہے تاکہ تنازعہ کشمیر کوزیر بحث لایا جاسکے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی میں ایک تسلسل اور تیزی لائے گااور کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے لیے موثر کوششیں کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی سے بھارت کو فرار کا راستہ ملجائے گااور اسکے موقف میں اس حوالے سے مزیدسختی آئے گی۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے بھگ بھگ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور جب تک اس مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیاجاتا ، پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور خطے میں پائیدار امن کی ہرگز ضمانت نہیں دیجا سکتی۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک بیان میں پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرے لیکن عالمی ادارہ تاحال یہ ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہے جو افسوسناک ہے

متعلقہ عنوان :