سپریم کورٹ نے محکمہ آب پاشی سے فا رغ کیے گئے ملا زمین با رے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا

بدھ 20 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے واپڈا سے محکمہ آب پاشی میں ضم کئے جانے والے وفاقی اور صوبائی ملازمین کو نکالے جانے کے معاملے بارے دائر درخواست پر سندھ حکومت سے سولہ فروری تک جواب طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو اس پر کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں اپنی وضاحت داخل کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین بارے تفصیلات طلب کی جارہی ہیں جائزہ لے کر عدالت میں جواب داخل کرادینگے جس پر عدالت نے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :