یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد چارسد ہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

لوگ فون کر کے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے

بدھ 20 جنوری 2016 13:04

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد چارسد ہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،لوگ فون کر کے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے اور والدین اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے یونیورسٹی پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

بد ھ کے روز جونہی ساڑھے نو بجے ٹیلی وژن پر یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر نشر ہوئی تو چارسدہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگو جس حالت میں تھے اس میں یونیورسٹی کی طرف چل پڑے جبکہ لوگوں کو بازاروں میں فون کے زریعے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے بھی دیکھا گیا ہے ،مائیں اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہستپال اور یونیورسٹی کے چکر لگاتی رہے ۔

متعلقہ عنوان :