پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرنی چاہئے ، آسیہ اندرابی

بدھ 20 جنوری 2016 13:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیں تاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق حل کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کی یاد دہانی کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے عالمی ادارے کو خط لکھا جانا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی ادارے مسئلہ کشمیر کو حل کرائے تاہم عالمی ادارہ طویل معاملات سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر توجہ دینے میں ناکام وہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز کر کے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اس بات پر آمادہ کرنا چاہئے کہ وہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے دباؤ ڈالے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین دوطرفہ مذاکرات میں کوئی ساد لوح ہی کسی پیشرفت کی توقع کر سکتا ہے کیونکہ بھارت ابھی تک اپنی بلاجواز اور بے جا ہٹ دھرمی چھوڑنے پر آمادہ نہیں ۔