ٹریننگ سیشن میں کہنی پر گیند لگنے سے وہاب ریاض زخمی ہو گئے

سکیننگ کروانے کے بعد تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائیگا ‘ٹیم مینجمنٹ

بدھ 20 جنوری 2016 12:58

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اٹیکنگ باؤلر وہاب ریاض عامر یامین کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سکیننگ کروانے کے بعد ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ولنگٹن گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کا آغاز وقار یونس کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے جذباتی لیکچر سے ہوا جس میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے لگن اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہار جیت کھیل کا حصہ ضرور تاہم جیت کا عزم کر کے میدان میں اترو گے تو ہی جیت سکو گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش کے علاوہ فٹ بال کے ساتھ آغا ز کے بعد بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس بھی کی۔بیٹنگ سیشن میں عامر یامین کی گیند پر زخمی ہونے والے وہاب ریاض کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہاب کو معمولی چوٹ آئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔ ان کی تیسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت کا فیصلہ سکیننگ کے بعد کیا جائے گا۔