قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی

بدھ 20 جنوری 2016 12:40

قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) قومی ہینڈبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح فٹنس سنٹر میں کی، اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ رانا اظہارالحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتے میں دو، تین دن ویٹ ٹریننگ کیلئے جم میں لایا جاتا ہے تاکہ کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔