آئی پی ایل 2016ء،دھونی پونے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے

بدھ 20 جنوری 2016 12:39

ممبئی ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دھونی اس سے قبل آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کر رہے تھے اور ان کی قیادت میں چنائی کو دو بار آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا، میچ فکسنگ الزامات کے باعث چنائی کو دو برس معطلی کا سامنا ہے اور اس بار دھونی نئی فرنچائز پونے کی کپتانی کریں گے۔

پونے کے آنر سنجیو نے کہا کہ دھونی بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اسلئے ہم نے انہیں یہ ذمہ داری دی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :