پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا

بدھ 20 جنوری 2016 12:39

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل جمعے کو کھیلا ..

ویلنگٹن ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں بلیک کیپس نے شاندار کم بیک کیا اور میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے حوالے سے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کانٹے دار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :