وی سی بلا کے باہر میں نے خود تین دہشت گردوں کو دیکھا ، عینی شاہد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 12:38

وی سی بلا کے باہر میں نے خود تین دہشت گردوں کو دیکھا ، عینی شاہد

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء): عینی شاہد نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بتایا کہ میں یونیورسٹی سے دو منٹ کے فاصلے پر تھا ، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب میں مین گیٹ پر گیا تو میں نے خود تین دہشت گردوں کو دیکھا ، جن میں سے ایک چھت پر تھا ،ایک کونے میں کھڑا تھا جبکہ ایک دہشت گرد دیوار کے ساتھ کھڑا فائرنگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور عینی شاہد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں شبقدر سے انتہائی مطلوب چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ، عینی شاہد نے خدشہ ظاہر کیا کہ یونیورسٹی حملہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کا رد عمل بھی ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متضاد اطلاعات کے مطابق 50سے60افراد زخمی جبکہ 25سے 30افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں طلبا اور یونیورسٹی کا اسٹاف بھی شامل ہے۔