پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 20 جنوری 2016 12:37

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا

ایڈیلیڈ ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا پہلا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو ایک میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر چالیس منٹ پر شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز سے مقابلہ ہوگا جو (کل) جمعہ کو میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کی ان میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل تھیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 21 جنوری کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 22 جنوری کو پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :