مسلم لیگ(ن) شا ندا رکا رکردگی سے ملک کو خود کفیل بنا دے گی ،چوہدری ریاض الحق جج

بدھ 20 جنوری 2016 12:37

اوکاڑہ۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مستقل مزاجی سے دن رات عوامی خد مت کے مشن میں کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ہر لحاظ سے خود کفیل ہو جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے سیکرٹریٹ اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت نے دن دن رات کام کر کے محکمہ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے، اسی طرح قوم کو توانائی بحران سے مستقل نجات دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی کا رکر دگی شاندار ہے اور اسی کی بنیاد پر آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے مراحل مکمل ہونے کو ہیں ، اس لیے تمام اضلاع میں چیر مین اور وائس چیر مینوں کے انتخاب اور حلف کے بعد تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔