عالمی برادری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 20 جنوری 2016 12:36
اقوام متحدہ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لئے مسلح تنازعات کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری مسلح تنازعات سے متاثر ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں عام شہریوں کے مصائب و الام کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پاس کریں ۔
ان علاقوں میں ہزاروں مرد خواتین اور بچے ایسی جنگوں کے نتائج بھگت رہے ہیں جن کے شروع کرنے میں ان کا کوئی کردار نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلح تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں عام شہریوں کے مصائب و الام اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ انہیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔ عام شہریوں کے تحفظ کا موثر ترین طریقہ یہ ہے کہ مسلح تنازعات کو شروع ہی نہ ہونے دیا جائے۔
مسلح تنازعات کی بنیادی وجوہات پر توجہ دی جائے اور موجود مسلح تنازعات کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ اگرچہ مسلح تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں عام شہریوں کا تحفظ پورے نظام کی ذمہ داری ہے تاہم اس حوالے زیادہ اہم کردار متعلقہ حکومتوں کا ہے۔ اس حوالے سے اگرچہ قانون موجود ہیں لیکن کئی مواقع پر ان قوانین پر عملدر آمد نہیں ہو رہا اور خاص طور سے غیر ریاستی عوام کا رویہ منفی ہے ۔ پاکستان مسلح تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کئے جانے والے امن دستوں کو اس حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور اس نے کانگو ‘ دارفر ‘آئیوری کوسٹ ‘ لائیبیریا اور وسطی افریقی جمہوریہ میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل اپنے سیکورٹی اہلکاروں کو عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تربیت کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔ ان پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کا کردار دیگر ممالک کے لئے مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری رپورٹ میں بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انہیں دیگر محفوظ علاقوں میں منتقل کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ دہشت گرد اعلیٰ انسانی اقدار سے محروم ہیں اس لئے وہ عام شہریوں حتیٰ کہ سکولوں میں زیر تعلیم معصوم بچوں کے خلاف بھی کارروائیوں سے گریز نہیں کرتے اس کے باوجود یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرے کیونکہ ان کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان کے برعکس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.