پنجاب اور سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدوار وں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) پنجاب اور سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدوار وں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخاب 8 اور 14 فروری کو ہوں گیاور پنجاب میں پولنگ8 سے15فروری کے درمیان مرحلہ وار کرائی جائیگی۔الیکشن کمشنرپنجاب مسعود احمد ملک کے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق پنجاب میں یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 20اور21جنوری کو وصول کئے جائیں گے، جانچ پڑتال23اور24جنوری کو ہو گی،جبکہ پولنگ8 سے15فروری کے درمیان مرحلہ وارکرائی جائیگی، یونین کونسلزکی مخصوص نشستوں کیلئے چیئرمین،وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے ،مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں کاغذات کی جانچ پڑتال 22 سے 23 جنوری تک مکمل ہوگی،فیصلوں کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 25 جنوری ہوگی، 27 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹادی جائیں گی، دستبرداری کی آخری تاریخ 28 جنوری ہوگی، 8 فروری کو میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 14فروری کو یونین کمیٹی، یونین کونسل،ٹاون کمیٹی اور میونسپل کمیٹیوں پر انتخابات ہوں گے۔