مالم جبہ میں سیاحوں کارش‘برفباری سے لطف اندوزہونے کے لیے ملک بھر سے لوگ سوات پہنچ رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 12:31

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) سطح سمند رسے 9500فٹ کے بلندی پر واقع مالم جبہ میں آج کل سیاح برفباری اور برف کے کھیلوں سے خوف لطف اندوز ہور ہے ہیں۔سوات کی حسین وادی مالم جبہ ضلعی صدر مقام سیدو شریف سے شمال کی جانب 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ حسین وادی سطح سمندر سے 9500فٹ کی بلندی پر ہے۔ گرمی ہو یا سردی ، سیاح ہر موسم میں یہاں آکر لطف اٹھا تے ہیں۔

(جاری ہے)

موج مستیاں کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے ہیں۔ اس حسین وادی میں اس کی کا ٹریک بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ لیکن آج کل تو اس ٹریک پر ٹیوبنگ ہو رہی ہے۔500فٹ کے بلندی سے سیاح ٹیوب پر پھسل کر مزے لوٹتے ہیں۔سیاح کہتے ہیں کہ ٹیوب پر پھسلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ کراچی سے آ نے والے خواتین کہتی ہیں کہ کراچی میں تو بارش بھی نہیں ہوتی جبکہ یہاں بارش اور برفباری دیکھ کر مزہ آیا۔

متعلقہ عنوان :