گلین میکسویل”احمقانہ“ القابات سے جان چھڑانے کے لیے پرامید

بدھ 20 جنوری 2016 12:29

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) گلین میکسویل کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ ٹرک شاٹس کا ماہر بیٹسمین لمبی اننگزنہیں کھیل سکتا اور وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسے ”احمقانہ“منفی القابات کو دھونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں 96رنز کی شاندار اننگز تخلیق کرنے والے گلین میکسویل اپنی دوسری ون ڈے سنچری سے محروم تو ہو گئے لیکن وہ مطمئن ہیں کہ حالیہ اننگز ان کیلئے بہت بڑا فرق ثابت ہوگی اور لوگ انہیں محض جذباتی یا جلد باز کھلاڑی کے بجائے پراعتماد بیٹسمین کے طور پر دیکھیں گے اور ان کی دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہو جائے گی۔