بنگالی کپتان مشرفی مرتضی نے اپنی آپ بیتی میں اشرفل کو غدار قرار دیدیا

بدھ 20 جنوری 2016 12:28

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار سابق کپتان اشرفل کو غدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی آپ بیتی میں لکھا کہ اگر اشرفل نے ملک کے ساتھ غداری نہیں بھی کی تب بھی میں سمجھتا ہوں کہ انھوں نے اس ملک کے لاکھوں لوگوں کو دھوکا دیا، اسی لیے انھیں غدار کہا جا سکتا ہے۔مشرفی نے سابق کوچ جیمی سڈونز کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ورلڈ کپ 2011 سے قبل مجھ سے وعدہ کیا کہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہوں گا مگر ایسا نہیں ہوا، میں نے سڈونزکے منہ پر کہا تھا کہ آپ جھوٹے ہیں، ان کی وجہ سے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔